گمنام خواب۔۔۔ بکھرے تصور۔۔۔ ادھورے ابواب۔۔۔ کچے ہنر۔۔۔
بے نتیجہ انجام۔۔۔ بس یہی
ہے میرا نام۔ لوگوں سے نہ بنے میری ۔ اور بگڑیں میرے کام۔ بن روشنی کے صبح۔ گھپ
اندھیرے کی شام۔ ٹوٹے دل کا مالک ہوں ۔ بے نتیجہ میرا انجام۔ بٹی سوچ ، دوہرے عقائد۔
زندگی کا عنوان بنا لفظ "شاید"۔ د وکشتی کا مسافر ۔۔۔نہ اِدھر کا نہ
اُدھر کا۔ بٹ گیا منزلوں میں ۔۔۔میں کدھر کا؟ ہاتھ لگا جو سونا ، وہ بھی مٹی ہوا۔ راتوں
کا بھیانک سپنا بھی ستّی ہوا۔ جینا نہیں کہتا میں ان سانسوں کو۔پھاند لے جو قسمت
میرے ہاتھوں کو۔ بھوت ضرور ہوں پر آوارہ نہیں۔ چُھپ کے رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں
۔ شرمندہ ہوں اپنی حالت پہ۔ روتا بھی ہوں اور تکلیف میں بھی۔ پیٹ دیتا ہوں سر ایسی
جہالت پہ۔ معمولی آدمی ہوکر بھی زندگی معمول نہیں۔ پھنسی پھنسی سی رہتی ہے ۔شکنجے
میں جیسے اٹکی ہوئی رہتی ہے۔ جھوٹ ہوگا
اگر کہوں کہ یہ مجہول نہیں ۔ اب مزید گرنا مجھ کا قبول نہیں ۔ بس جیسا ہوں، ویسا ہی ٹھیک ہوں۔ جو خرابی ہے، وہی میری پہچان۔ ٹوٹے دل کا مالک
ہوں ۔ بے نتیجہ میرا انجام۔
Wednesday, June 27, 2012
Friday, April 20, 2012
Sleep Over My Pain
Like being lonely
Wasn’t enough
I get hit by trash
And I ain’t tough
Wondering breath
And scuffling fist
Pending dreams
That don’t fit
I am hiding tears
Under the rain
Feeling tonight
I’ll sleep over my pain
Wasn’t enough
I get hit by trash
And I ain’t tough
Wondering breath
And scuffling fist
Pending dreams
That don’t fit
I am hiding tears
Under the rain
Feeling tonight
I’ll sleep over my pain
Sunday, February 19, 2012
کم سن کرنیں
کچی کم سن کرنیں
گُل ہو جاتی ہیں
یکے بعد دیگرے
گُم ہو جاتی ہیں
غم سے نڈھال آنکھیں
غم سے تھکی آنکھیں
رو رو کے اچانک
سُن ہو جاتی ہیں
چُبھتے ضرور ہیں سب کو
بچھڑے ہوئے سائے
پر رات کی نیند میں چُبھن
چُپ ہو جاتی ہیں
Tuesday, January 24, 2012
میں سوبر ہوں
Saturday, January 21, 2012
اَن میداس
یونانی لوک کتھا کی مطابق فاریجیا کا
ایک بادشاہ تھا۔ جس کا نام "میداس" تھا۔ ایک دن ایک بھٹکا ہوا
شاعر، سائلینس نشے کی حالت میں میداس کے مشہور گلابوں کے باغیچے میں آ گھسا۔ شاہی
نوکروں نےگھس بیٹھیا سمجھ کر اسے پکڑ لیا۔ میداس نے سائلینس کو پہچان لیا۔
اس کو اپنا مہمان بنایا اور ۱۰
دن تک خوب خاطر تواضع کی۔ سائلنس نے اس حسن سلوک کے بدلے میں میداس کو صلہ دینا
چاہا۔ اور کہا کہ مانگ کیا مانگتا ہے۔ میداس نے کہا کہ مجھے ایسی طاقت مل جائے کہ
میں جس چیز کو ہاتھ لگاؤں سونا بن جائے۔ سائلینس چیونکہ عام شاعر نہ تھا بلکہ یونانی
دیوتا کا شاہی شاعر تھا۔ اس لیے اس نے اپنی مافوق الفطرت طاقت سے میداس کی خواہش
پوری کر دی۔ میداس اپنی نئی طلسماتی طاقت کو لے کر بہت جوشیلہ اور خوش ہوا۔ دعوت
کا اعلان کیا۔ اب جب کھانے بیٹھا تو جس چیز کو ہاتھ لگائے، سونا بن جائے۔ اب
جناب پریشان ہوئے۔ کھانا کھانے کی حد تک تونوکروں سے کام چل گیاہو گا۔ پرایک
دن فرطِ جذبات میں اپنی بیٹی کو پیار کرنا چاہا تو وہ سونے کی بن گئی۔ اب کیا تھا؟
بادشاہ رویا ،گڑگڑایا۔ اور "ديونيزوس" (میداس کا وہ خدا جس کا سائلینس
درباری شاعر تھا)سے رو رو کرالتجاءکی کہ اسکی طاقت واپس لے لی جائے۔ اور اس عذاب
نما تحفے سے چھٹکارا ملے۔(بعض روایات کے مطابق وہ فاقہ کر کر کے تنگ آگیا تھا۔ اس
وجہ سےطلسم کے ختم ہونے کی دعا کی۔ ) ديونيزوس نے میداس کو کہا کہ وہ
"دریاءپکتولس" میں اپنا ہاتھ دھو لے۔ قصہ مختصر۔۔۔ میداس نے ہاتھ دھوئے
اور جان چھڑائی۔ کہتے ہیں کہ دریاءِپکتولس کی ریت اس کے بعد سونے کی ہو گئ تھی۔
بادشاہ میداس نے ادھر بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ اور دریا کی ریت سے خوب نفع
کمایا۔
Monday, January 16, 2012
ارفع یا عارفہ؟
سیاست
دانوں کو کوسنا ہمارا معمول بن چکا ہے۔ ہر معاملے میں ان کو گھسیٹ دیتے ہیں۔ کوشش
میں رہتے ہیں کہ کہیں کوئی موقع ضائع نہ جائے۔ کاش کہ سیاست دان کی طرف داری میرے
کسی کام آتی اور صحیح ثابت ہوتی۔ پر معاملہ اس کے بر عکس ہے۔ ہر فضول چیز میں بن
بلائے مہمان بننے کی عادت نے سیاست کو گندا کر کے رکھ دیا ہے۔ حالیہ دنوں ملک کی
نامور طالبہ اور رکارڈ یافتہ، ارفع کریم انتقال کر گئیں۔ اللہ ان کی مغفرت کرے۔
قسمت والی تھیں جو اتنی کم عمر میں اتنا نام کما گئیں۔ نہ صرف نام، بلکہ مزے بھی
کر گئیں۔ اب آخرت کے بھی مزے لے رہی ہوں گی (انشاءاللہ)۔ خوش نصیبی تھی جو
جلدی چلی گئیں۔ اک فرشتہ تھیں ، اب اپنے جیسوں کے ساتھ ہوں گی۔ بد قسمت تو ہم
ٹھہرے جو انکی وفات پر اپنا منجن بیچنے میں مصروف ہیں۔ اس "یوتھ" نامی
بندر کے ہاتھ "سوشل نیٹورک" کی ایسی ماچس لگی ہے کہ جس نے جنگل کے حقیقی
جانوروں کو ماتھا پیٹنے پر مجبور کر دیا۔ ہم بندروں کو یہ ہی نہ پکا ہو سکا کہ
مرحومہ کا نام "ارفع" ہے یا "عارفہ"۔ بیشتر لوگ
"عارفہ"لکھ لکھ کر اپنے "وال" پہ تعزیت کی شکل میں کریڈٹ وصول
کر رہے ہیں۔ اُس پر المیہ یہ کہ ایک بچی کی وفات کی خبرکو لوگ دھڑا دھڑ"Like"کر رہے ہیں۔ ایک عدد تعزیہ جاری کیا اور پھر اُلو کی
طرح ٹکٹکی باندھے بیٹھے رہتے ہیں کوئی مسکین دو لفظ حوصلہ کے انکی وال پر
بھی لکھ جائے۔
اخلاقیات
کے بحران کا شکوہ پاکستانیوں سے کرنا سرا سر نا انصافی ہو گی۔ یہ بحران تو عالمی
ہے۔صدیاں نہیں، ہزاریے گزر جانے کے باوجود ہم آج بھی مہذب نہ ہو سکے۔ اک انسان کی
موت پر سیاست کر گئے۔ کسی نے خادمِ اعلٰی کو کوسا ۔ تو کسی نے وفاقی حکومت
کو۔ پیر پگارا جیسے بابے کو بھی گندا کر ڈالا جو کہ خود ان دنوں موت کی کشمکش میں
تھا اور ارفع سے پہلے ہی کوچ کر گیا۔ بہر حال، ہمارا منجن تو بک گیا۔ ارفع کے گھر
والوں سے تعزیت بھی ہو گئی۔ ہمیں بھی Tweet اور Status
کو اپ ڈیٹ کرنے کا بہانہ مل گیا۔آئی ٹی ٹاور کو نیا نام مل گیا۔
میڈیا والوں کی تو پوچھو ہی نہ۔ مگر اس سارے معاملے میں ہم یہ کیوں بھول گئے کہ یہ
ارفع آخری ارفع نہیں تھی۔ ہمیں تو اللہ نے گھر گھر میں ارفع جیسے پھول عطاء کیے
ہیں۔ اتنے مایوس تو "ہیروشیما"کے باسی بھی نہ ہوئے ہوں، جب ان پہ ایٹم
بم جیسی آفت نازل ہوئی تھی۔ ڈرامہ کوئین بھی کوئی ہم سا نہ ہو گا۔ ہم نے ہی
عمران خان کو "Hope of Pakistan" کی بجائے "Last
hope
of Pakistan" بنا دیا۔ کہ
خدانخواستہ کچھ خراب ہو تو سارا ملک ہی اس غم میں مجنون بن کے ٹکرے مارتا پھرے۔
اور
کیا ہونہار صرف ایک MCSE
والا بچہ ہی ہو سکتا ہے؟ کیا کم عمری میں گھروں میں پوچے لگاتی بچیاں جو بلا سوال کیے
ماں،باپ کا سہارا بن جاتی ہیں، ان کی کوئی قدر نہیں۔ شاید اسکی ہمت کے پیچھےMicrosoft® جیسا عالمی برانڈ نہیں۔ تو کوئی بات نہیں۔ ٹاٹا سوپ فیکٹری ہی
سپانسر کر دے۔ اس سے بھی کام چل جائے گا۔ پر نہیں جی۔ ہم نے تو معصومیت، ہمت ،
ہونہاری جیسی چیزوں کو ارفع کے ساتھ ہی دفن کر دیا۔ اب چاہے صغریٰ مائی کی بچی
جتنی بھی محنت سے جھاڑو لگائے، پا ندیم کا لڑکا چاہے جتنی مرضی اپنے مکینک استاد
سے ڈانٹ کھائے۔ پر ہمیں تو انہیں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا ہے جن کو میڈیا پزیرائی
دے۔ کہ مائی صغریٰ نے اپنی تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ شاوا بھئ شاوا!
Thursday, January 12, 2012
ارتقاء معدہ
انسان
جب غربت میں گھِستا ہے تو اسکا معدہ بھی
ایک عجیب طرح کے ارتقاء سے گزرتا ہے۔ برائلر جیسا بے ضرر گوشت بھی خوردِ آہن بن جاتا ہے۔ مکس
سبزی میں چاہے جتنی بھی سستی گوبھی، مٹر ڈلے ہوں، پیاز اور ٹماٹر کے ریٹ بادی کر
جاتے ہیں۔ دال میں جب تک پانی اتنی مقدار میں نہ ہو کہ اس کی قیمت کے ساتھ انصاف ہو،
غریب کا معدہ اس بے انصافی کو برداشت نہیں کر پاتا۔
یہ
کوئ فلسلہ جھاڑنے کی بات نہیں۔ نہ ہی مضمون
میں چٹ پٹا پن لانا مقصود ہے۔ بجھے دل کے
ساتھ لکھتا ہوں کہ یہ حقیقت ہے۔ جس پہ گزری ہو گی رو دے گا۔ نہیں تو ہنس دے گا۔
قوموں
پر جب عذاب آتا ہے تو اللہ نیکوں کو کسی نورانی چھلنی سے گذار کر عذاب کے اثرات سے
محفوظ نہیں رکھتے۔ بلکہ عذاب کی گنگا میں سبھی بہہ جاتے ہیں۔البتہ بہنے کی شکلیں
مختلف ہو سکتی ہیں۔
خود
سے وعدہ کیا تھا کہ اب سے جذبات کا اظہار اُردو میں لکھ کر کیا کروں گا۔ یہ اُسی سلسلے
کی کڑی ہے۔ کھانے والی نہیں، زنجیر والی۔
Subscribe to:
Comments (Atom)